لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہا اللہ نوازشریف کواچھی صحت اورلمبی زندگی عطا فرمائے.
تفصیلات کے مطابق ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کو مزید طبی معائنوں کیے لیے سروسز ہسپتال سے پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں لے جایا گیا ہے تاہم اس موقع پر ڈاکٹرز پریشان نظر آرہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اللہ نوازشریف کواچھی صحت اورلمبی زندگی عطا فرمائے،مریم نواز نے اس موقع پر کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا نوازشریف کے لیےدعائیں کرنےوالوں کاشکریہ!