تہران:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کے سینئر ایڈوائزر جنرل یحیٰ رحیم نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اکیسویں صدی میں بطور سپر پاور فیل ہو چکا ہے ، اب اسلامک ممالک کی نئی قوت جنم لے رہی ہے جوکہ دنیا بھر پر حکمرانی کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کے سینئر ایڈوائزر جنرل یحیٰ رحیم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑا انکشاف کر دیا کہ امریکہ بطور سپر پاور اکیسویں صدی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔
اب اسلامک ممالک ایک نئی قوت کے ساتھ دنیا کے نقشے پر ابھر رہے ہیں جس میں ایران بھی شامل ہے۔