رنویر سنگھ نے خود کو دنیا کا قابل فخر شوہر قرار دےدیا

01:57 PM, 4 Feb, 2019

ممبئی: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے خود کو دنیا کا قابل فخر شوہر قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے اپنی بیوی و اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے لئے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ دیپیکا زبردست شخصیت کی حامل ہیں ،ان کی تعریف اور اپنے احساسات کے اظہار کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ دنیا میں وہ بطور انسان اور پیشہ وارانہ اعتبار سے دیپیکاکے سب سے زیادہ قریب ہیں، وہ محبت کرنے والی، ہمدرد، ذہین، خوبصورت، معصوم اور مہربان شخصیت کی حامل خاتوں ہیں اور میں خود کو دنیا کا قابل فخر شوہر سمجھتا ہوں جبکہ دیپیکا مجھے بہترین انسان بننے کی حوصلہ افزائی کرتی ہےں ۔

مزیدخبریں