یوم کشمیر، کل ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

12:15 PM, 4 Feb, 2019

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے کل یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ اس دن کی مناسبت سے کل سرکاری سطح پر کشمیر سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم کشمیر پر کل 5 فروری کو چھٹی ہو گی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تعطیل کا حکم ملک بھر میں فافذالعمل ہو گا۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم یک جہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری سطح پر کشمیر سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ تعلیمی اداروں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی جانب سے 70 سال تحریک آزادی کی قربانیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں