کویت سٹی : کویتی حکام کا کہنا ہے کہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویتی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے جرمانے معاف کرنے کا کو فیصلہ نہیں کیا گیا۔
مقامی شہری و غیر ملکی سرکاری خبریں مستند ذرائع سے حاصل کریں۔ سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی بیشتر خبریں بے بنیاد ہوتی ہیں۔