بغداد :عراق میں نامعلوم مسلح افراد نے معروف ادیب اور ناول نگار اعلیٰ مشذوب کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے معروف ادیب اور ناول نگار اعلیٰ مشذوب کو ان کے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔
عراقی ادیبوں کی یونین نے اس ناول نگار کو ہلاک کرنے کی مذمت کی ہے اور اس کی ذمہ داری سکیورٹی فورسز پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دانشوروں کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔
عراقی وزیر ثقافت و سیاحت عبدل امیر الہمدانی نے اس واقعہ پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے ثقافتی منظر سے ایک خاص ادیب اوجھل ہو گیا ہے۔ اعلیٰ مشذوب کی عمر50 برس تھی۔ وہ مقامی سول سوسائٹی کے بھی سرگرم اور فعال کارکن تھے۔