برینڈن میکولم کا بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

10:11 AM, 4 Feb, 2019

برسبین :نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز برینڈن میکولم نے بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈکے سابق کپتان برینڈن میکولم نے برینڈن میکولم کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال دیگر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگز کھیلتے رہیں گے ،اپنا تجربہ اورمہارت نوجوان کھلاڑیوں کو منتقل کرنے کیلئے کوچنگ کروں گا،برینڈن میکولم نے کہا کہ بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنا یادگار رہے گا۔

یاد رہے کہ برینڈن میکولم گزشتہ سیزن میں پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی بھی کپتانی کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں