پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

10:01 AM, 4 Feb, 2019

اسلام آباد:پاکستانی فینز کیلئے بڑی خوشخبری ،پی ایس ایل کی سابق چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کا استقبال کیا۔رنز مشین ڈیرن سیمی اڑھائی بجے آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کریں گے۔

پشاورزلمی کی کِٹ اور ترانے کی لانچنگ کی رنگا رنگ تقریب آج گورنرہاﺅس پشاورمیں منعقد کی جائے گی ۔تقریب میں گل پانڑا، مشہور بینڈ خماریاں، ساحرعلی بگااورمشہور پشتو گلوکارزیک آفریدی کرکٹ کے دیوانوں کا جوش وخروش بڑھائیں گے۔

جبکہ زلمی کی برانڈ ایمبسڈرماہرہ خان، حمزہ علی عباسی کے علاوہ گڈوِل ایمبسڈر ثنا جاوید بھی موجود ہوں گے۔

مصباح الحق، کامران اکمل، عمیدآصف، ثمین گل، عمرامین، صہیب مقصود سمیت دوسرے کھلاڑی بھی فینزسے ملنے آئیں گے اور ہیڈ کوچ محمداکرم اور صدرظہیرعباس بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

مزیدخبریں