کراچی، مکان کی چھت گرنے سے باپ، بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق

09:38 AM, 4 Feb, 2019

کراچی: کورنگی گلگت کالونی میں صبح سویرے مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے میں باپ، بیٹی اور چھ سالہ بچہ جاں بحق ہو گئے۔ رضاکاروں نے پہنچ کر لاشوں کو ملبے سے نکالا۔ حادثے کے وقت گھر میں چھ افراد موجود تھے۔

واقعے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ حکومتی مشینری یا کوئی نمائندہ تو نہ پہنچا تاہم ایدھی اور چھیپا کے رضا کاروں نے پہنچ کر ملبے سے سب کو نکالا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں 55 سالہ لیاقت علی اور 25 سالہ صوفیہ اور چھ سالہ ایان شامل ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پھوپھی سے زمین کا تنازعہ چل رہا ہے۔ گزشتہ روز انکے خاندان کے 5 سے 6 لوگ آئے اور انہوں نے چھت پر کوئی چیز پھینکی ہے جس کے بعد حادثہ پیش آیا۔

مزیدخبریں