پشاور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماءمریم نوازنے کہاہے کہ 2018ءمیں پشاوراور خیبرپختونخواہ میں بھی شیردھاڑے گا،خیبرپختونخوا کے عوام بہادر اور دلیر ہیں اور لیڈر بھی دلیر ہونا چاہیے، کیا 5 سال کنٹینر پر بیٹھنے والا خیبرپختونخوا کے عوام کا لیڈر ہوسکتا ہے۔
پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے امیر اور غریب کو ایک جیسی تعلیم ملے گی،کیا ایسا ہوا اور انہوں نے صوبے میں ایک اسکول بھی نیا نہیں بنایا بلکہ اسکول بند ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے زینب کے قتل پرسیاست کی۔عمران خان بتائیں عاصمہ اور اسماءکے قاتل کہاں ہیں؟ کہاں ہے وہ بجلی جوعمران خان نے بناکردوسرے ملکوں کوایکسپورٹ کرنی تھی؟ کہاں ہیں وہ 350ڈیم؟کہاں ہیں عمران خان ؟ انہوں نے کہاکہ عمران خان جہاں جاتے ہیں پنجاب اور دوسرے صوبوں کی پولیس کوگالی دیتے ہیں۔خیبرپختونخواہ کی پولیس بھی ہمارے ہے۔پولیس نااہل نہیں تم نااہل ہو۔انہوں نے کہاکہ عوام وعدہ کریں نوازشریف کوانصاف دلاو¿ گے۔
آئندہ انتخابات میں پشاور اور خیبر پختونخوا میں شیر دھاڑے گا، مریم نواز
05:00 PM, 4 Feb, 2018