پشاور میں مسلم لیگ کے جلسے میں بدنظمی ،مشتعل کارکنان اسٹیج پر چڑھ گئے

03:45 PM, 4 Feb, 2018

پشاور: مسلم لیگ (ن) نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے خیبرپختونخوا کے صدر مقام میں پنڈال سجالیا جب کہ نواز شریف صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ پشاور پہنچ گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر پارٹی قائدین جلسے سے خطاب کریں گے جب کہ جلسہ گاہ میں خواتین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ نواز شریف 4 بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے جب کہ مریم نواز سیاسی کیرئیر میں پہلی مرتبہ پشاور میں خطاب کریں گی۔

لیکن اس سب سے قبل ایک ناخوشگوار واقعہ ہو گیا ہے ۔جلسہ میں بدنظمی ہو  گئی ہے ۔مشتعل کارکنان نےدھکم پیل شروع کر دی اور اسٹیج پر پہنچ گئے ۔ مشتعل کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

مزیدخبریں