چاغی کی تحصیل نوکنڈی میں دوقبائل کے درمیان فائرنگ،8 افراد جاں بحق،ایف سی طلب

02:25 PM, 4 Feb, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

چاغی: تحصیل نو کنڈی میں زمین کا تنازعہ مسلح تصادم میں بدل گیا اور قبائل کے درمیان فائرنگ میں8 افرادمارے گئے۔

ذرائع کے مطابقچاغی کی تحصیل نوکنڈی میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ نے ایف سی کو طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب پشین کے علاقہ کلی سرخاب میں ، ایف سی اور لیویز کا مشترکہ سرچ آپریشن کیا اورافغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے4 کارندوں سمیت، 8ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ملزمان کے قبضے اسلحہ ،ہینڈ گرنیڈ اور افغان پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے گئے۔

مزیدخبریں