لاہور:پاکستان سکواش فیڈریشن نے فہیم گل کوکوچ کے عہدے سے ہٹادیا۔
ذرائع کے مطابق سابق کوچ فہیم گل نے اپنی معطلی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں معاہدہ ختم ہونا تھا لیکن پہلے فارغ کر دیا ،ماضی میں بھی 2 مرتبہ کوچنگ کے عہدے سے ہٹایا گیا۔
فہیم گل نے مزید کہا کہ اپنے تمام کوچنگ سرٹیفکیٹ کوعوام کے سامنے آگ لگادوں گا کیونکہ فیڈریشن میں کوالیفائیڈ لوگوں کی قدرنہیں کی جارہی۔خیال رہے کہ پاکستان سکواش فیڈریشن نے امجد خان کو قومی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ فہیم گل کو نیا کوچ مقرر کیا تھا۔