مسلم لیگ ن آج پشاور میں سیاسی طاقت کا مظاہر ہ کرے گی،نواز شریف،مریم اور دیگر قائدین خطاب کریں گے

09:49 AM, 4 Feb, 2018

پشاور:مسلم لیگ ن آج پشاور میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسہ گاہ میں کرسیاں لگ گئیں اور سٹیج سج گیا ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کی پچ پر پاور شو کیلئے تیار اور جلسے میں شرکت کے لئے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ جلسہ عام سے نواز شریف ، مریم نواز اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

پشاور میں ٹول پلازہ کے قریب جلسہ گاہ کو بینرز اور پینا فلیکس سے سجا دیا گیا،جلسہ گاہ میں 200 فٹ چوڑا، 12 فٹ اونچا سٹیج تیار کرلیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق پنڈال میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں