روم:اٹلی میں نسلی تعصب کا واقعہ ، ملزم کی گاڑی کے اندر سے فائرنگ ، چھ افراد کو زخمی کر دیا ، زخمی ہونے والے تمام افراد غیرملکی تھے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں نسلی تعصب کا واقعہ پیش آ گیا ، ملزم نے گاڑی کے اندر سے فائرنگ کرتے ہوئے چھ غیر ملکی افراد کو زخمی کر دیا۔
ملزم کا نام لوکا ترینی بتایا گیا ہے اور اس کی عمر 28 برس ہے اور حملے کے وقت اس نے اپنی گردن پر اٹلی کا پرچم لپیٹا ہوا تھا ، شہر کے مختلف حصوں سے بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ، حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کیا گیا ، پولیس نے دو گھنٹے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا۔
اٹلی میں چار مارچ کو انتخابات ہو رہے ہیں جن میں پناہ گزینوں کا مسئلہ ایک اہم مسئلہ بنیادی اہمیت اختیار کر گیا ہے ، ترینی نے گرفتاری کے وقت مزاحمت نہیں کی ، پولیس نے ان کی کار سے ایک پستول برآمد کر لیا۔