گھوٹکی :سیاستدانوں کے آئے روز کے دھرنے عام انسان پربھی اتنے اثر انداز ہو گئے ہیں کہ انہیں ذاتی مسائل کا حل بھی دھرنوں میں ہی نظر آتا ہے۔ گھوٹکی میں دولہا نے دلہن نہ ملنے پرگھر کے باہر دھرنا دے دیا۔گھوٹکی کا رہائشی بلاول ملک اہل خانہ اورعزیز و اقارب کے ہمراہ بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو دروازے پر تالا لگا تھاجبکہ دلہن اور اہل خانہ غائب تھے۔ دولہے نے ایسی غیر متوقع صورتحال دیکھی تو احتجاجا گھر کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گیا۔
دولہا بلاول لغاری کہتا ہے کہ میرا نکاح پندرہ سال پہلے ہو چکا ہے جبکہ آج رخصتی تھی۔ میرے سسرال والے دلہن کے بدلے لڑکی کا رشتہ دینے کا مطالبہ کر رکھا تھا مگر میں اپنی ایک بہن کا رشتہ دے چکا ہوں، دوسری کا کیسے دوں۔ دلہن اور اس کے گھر والے میرے 45 ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے ہیں۔
دلہن کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ جانے ولاے بلاول لغاری کا کہنا ہے کہ جب تک لڑکی میرے ساتھ رخصت نہیں کی جاتی اس وقت تک دھرنا جاری رکھوں گا۔