کولمبو: سری لنکا کی پولیس نے صدر ماتھیری پالا سری سینا کی موت سے متعلق پیش گوئیاں کرنے والے نجومی کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وجیتھا روہانا وجے مُنی کو عوام کو گمراہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے،52 سالہ وجے منی نے اپنے فیس بک پیج پر متعدد ایسی وڈیوز شیئر کیں جن میں اس کا کہنا تھا کہ موجودہ صدر سری سینا 27 جنوری سے قبل بیماری یا پھر حادثے کے باعث موت کا شکار ہو جائیں گے۔ تاہم مقامی عدالت اسے ضمانت پر رہا کر دیا۔