کابل: افعانستان میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے آٹھ پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں فریاب صوبے میں نشہ آور اشیا دے کر مارا گیا۔ بعض اطلاعات کے مطابق ان اہلکاروں کو ہلاک کرنے والا ان ہی کا ساتھی تھا جو طالبان کےلئے کام کر رہا تھا، ہلاک ہونے والوں میں ایک والد، دو بیٹے، دو داماد اور تین بھتیجے شامل ہیں۔
پولیس ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ مشتبہ شخص واپس طالبان کے پاس فرار ہو گیا ہے۔