افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار سے متعلق اہم فیصلہ آ گیا ۔۔!!!

07:02 PM, 4 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: اقوام متحدہ نے افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ان پر سفری پابندیاں ختم کرکے ان کے منجمد اثاثوں کو بھی بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان رہنما حکمت یار پر اب اثاثوں کے انجماد، سفری پابندی اور اسلحے کی خرید فروخت کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔

حکمت یار پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد اب افغان حکومت اور حزب اسلامی میں امن مذاکرات اور روپوش حکمت یار کی افغان سیاست میں واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں