کراچی : ویسے تو کم عمری میں لڑکیوں کی شادی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم پاکستان کی کچھ مشہور خواتین یا لڑکیاں ایسی بھی ہیں جو 18 سال کی عمر سے بھی پہلے رشتہ ازدواج میں بندھ ہوگئیں، پاکستان ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والی ایسی اداکاراؤں میں ماہ نور بلوچ اور ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔ ماہر نور بلوچ پاکستان ٹیلی ویژن کی مایہ ناز اور خوبصورت اداکارہ ماہ نور بلوچ کو کون نہیں جانتا، تقریباً 30 سال سے عوام میں پذیرائی حاصل کرنے والی دلکش شخصیت کی مالک ماہ نور کی شادی اس وقت ہوئی جب وہ صرف 15 سال کی تھیں.
حامد صدیقی سے ان کا نکاح 1985ء میں ہوا تھا۔ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ خان کیساتھ رئیس میں مرکزی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ماہرہ خان بھی ایسی مشہور شخصیت ہیں جن کی شادی قومی شناختی کارڈ بننے سے قبل ہی ہوگئی تھی، پاکستانی ڈراموں میں دھوم مچانے والی ماہرہ 17 سال کی عمر میں علی عسکری کی 2007ء میں دلہن بن گئی تھیں، ان کے شوہر نے اظہار محبت کے ساتھ ساتھ شادی کی پیشکش بھی کردی تھی، دونوں کے درمیان 2015ء میں علیحدگی بھی ہوگئی تھی۔ فاطمہ آفندی نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں سے شہرت پانیوالی فاطمہ آفندی بھی ایسی ہی اداکارہ ہیں جو کم عمری میں ہی پیا گھر سدھار گئیں، اپنے ساتھی اداکار کنور ارسلان سے محبت ہوئی اور دونوں نے یک جان ہونے کا فیصلہ کرلیا، فاطمہ جب دلہن بنیں تو ان کی عمر 19 برس تھی۔
سائرہ شہروز معصوم چہرہ اور نازک اندام فنکارہ سائرہ یوسف اور شہروز کے درمیان بھی محبت کا رشتہ شادی کے بندھن تک جاپہنچا، سائرہ نے جب سرخ جوڑا پہنا تو وہ زندگی کی 22 بہاریں دیکھ چکی تھیں، مشہور و معروف فنکار گھرانے سے تعلق رکھنے والے بہروز سبزواری کی بہو بننے والی سائرہ بھی کئی ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ عائزہ خان ایک اور مشہور فنکار جوڑا عائزہ خان اور دانش تیمور جب 2014ء میں زندگی بھر کے ساتھی بنے تو دلہنیا کی عمر 23 برس تھی، عائزہ بھی کئی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اریج فاطمہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ایک اور شخصیت اریج فاطمہ بھی 24 سال کی عمر میں دلہنیا بن کر پیا دیس سدھار گئی تھیں، وہ کئی ڈراموں کے ساتھ ساتھ کمرشلز میں بھی نظر آتی ہیں.