اداکار رنبیر کپوربھی بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کے نقشے قدم پرچل پڑے

ممبئی:بالی ووڈ میں چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور اداکار رنبیر کپور اپنی ہر فلم میں بہترین اداکاری پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی کوشش کو بر قرار رکھتے ہوئے اداکار نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں بہترین اداکاری کے لیے اپنا اچھا خاصا وزن بڑھا لیا ہے۔

05:51 PM, 4 Feb, 2017

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپوربھی بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کے نقشے قدم پرچل پڑے ہیں۔ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی ہدایتکارراج کمار ہیرانی کی فلم میں مرکزی کردارادا کریں گے جس کے لیے انہوں نے اپنا 13 کلو تک وزن بڑھا لیا ہے تاکہ وہ سنجے دت کی طرح ایک پیشہ ورباڈی بلڈردکھائی دے سکیں۔ رنبیرکپورفلم میں اداکار سنجے دت کے زندگی کے 3 مختلف پہلوؤں کی عکاسی کریں گے۔ 

رنبیرکے ٹرینرکنال گئیر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اداکار نے اپنا وزن 13 کلو گرام تک بڑھایا ہے لیکن یہ وزن موٹاپے کی شکل میں نہیں بلکہ کسرتی ہے، رنبیر نے اداکار کے کردار میں ڈھلنے کے لیے اپنا پورا ڈائیٹ پلان بھی تبدیل کرلیا ہے جب کہ وہ مختلف ورزش کے سیشن کرنے کے لیے اب صبح 3 بجے اٹھتے ہیں۔

اس سے قبل رنبیرکپور نے خود کو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے نااہل اداکار قراردے دیا تھا لیکن اب وہ بہترین اداکاری کے لیے دن رات لگے ہوئے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل فلم میں اداکارہ سونم کپور، انوشکا شرما اور دیا مرزا نظر آئیں گی۔

مزیدخبریں