کراچی: خوابوں کے شہزادے نے اپنا نیا خواب سنا دیا،منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2017ءمیں اہم فیصلے ہوں گے ، پانامالیکس کا فیصلہ بھی آنے والا تھا لیکن اب سارے اہم فیصلے مارچ اور اپریل میں آئیں گے۔
سندھ کے صوبائی وزیر تعزیت کیلئے کوٹری پہنچے تو رواں سال اہم فیصلوں کے منظر عام پر آنے کی پیش گوئی بھی کر دی، کراچی اورحیدرآباد کے درمیان بننے والی سڑک کو موٹر وے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تیسری لین بنانے سے کوئی سڑک موٹر وے تھوڑی بن جاتی ہے، اس کیلئے تو باقاعدہ دیوار تعمیر کرناپڑتی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کے سوال پر انہیں فور اً کراچی کے میئر یاد آگئے، کہنے لگے وسیم اختر بتائیں!!! جب وہ لوکل گورنمنٹ کے وزیر تھے تو کیا انہوں نے میئر کراچی نعمت کو فنڈز دیئے تھے؟؟؟
صحافیوں نے ٹرمپ سے متعلق استفسار کیا تو منظور وسان کہنے لگے وہ وقت کا بادشاہ ہے، رات کو جو فیصلہ کرتا ہے اور صبح ہوتے ہی بھول جاتا ہے۔