نوشکی : بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث نوشکی میں پھنسے باراتیوں کا پتا لگا لیا گیا ہے ۔ڈی سی نوشکی شکیل احمد کا کہنا ہے کہ دولہا دلہن سمیت 60سے زائد باراتی بلوچستان کے علاقے بٹی کے مقام پرپھنسے ہوئے ہیں ۔امدادی کارروائیوں کے لیے انتظامیہ اور ایف سی کی ٹیمیں بٹی روانہ ہوگئی ہیں تاہم ریسکیوٹیموں کوباراتیوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈی سی نوشکی کے مطابق علاقہ کچا ہے ،بارشوں کے باعث کیچڑ اور دلدل سے راستے بند ہوگئے ہیں۔ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی واقعے کانوٹس لے لیاہے اور مسافروں کو بحفاظت نکالنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے زارو کے مقام پر باراتیوں کی 6 گاڑیاں لاپتا ہوگئی تھیں ،باراتیوں میں دلہا اور دلہن سمیت خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔