علیم ڈار نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

11:25 AM, 4 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور:  بین الاقوامی ایمپائر علیم ڈار نے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔علیم ڈار نے کہا کہ ورلڈ کپ تک زیادہ ٹیسٹ میچز میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ٹی ٹونٹی میچز لینا چھوڑدیئے ہیں،ون ڈے میچز کی تعدادبھی کم کردی ہے۔لاہور میں اپنے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم ڈارکا کہناتھا کہ انہوں نے سترہ برس میں 332 میچزکی ایمپائرنگ کرکے بڑااعزازحاصل کیا لیکن اب وہ میچز کی تعداد کم کرتے جارہے ہیں۔ٹی ٹونٹی میچز لینا چھوڑدیئے ہیں لیکن پی ایس ایل کے کچھ میچز میں ایمپائر نگ کر رہا ہوں ۔

علیم ڈار کا کہنا تھا کہ اب ورلڈ کپ تک وہ زیادہ ٹیسٹ میچز میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں سابق کرکٹر عبدالقادر۔ چیف سلیکٹر پی سی بی انضمام الحق، سابق کپتان عامر سہیل، کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد اظہر سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مزیدخبریں