کو ئٹہ :چاغی سے نو شکی جانے والی با راتیوں کی گاڑیاں دولہا دلہن سمیت لاپتہ

10:25 AM, 4 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

کو ئٹہ : نو شکی میں خراب موسم کے باعث چاغی سے نو شکی آنے والی با راتیوں کی گاڑیاں لاپتہ ہوگئیں ہیں۔  6گا ڑیوں پر مشتمل گاڑیوں میں دولہا دلہن سمیت 60افراد موجود ہے۔بتایا جاتا ہے کہ زارو کے مقام پر باراتیوں کی 6 بسیں لاپتہ ہوئیں۔

باراتیوں سے بھری بسیں چاغی سے نوشکی آرہی تھیں۔لیویز ذرائع کے مطابق بسوں میں بچوں اور خواتین سمیت 60 سے زائد افراد شامل ۔قافلے کی تلاش کیلئے لیویز،ایف سی اور پولیس جائے وقوعہ روانہ ہوگئیں ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق باراتیوں کا پاک افغان بارڈر زاروچہ سے رابطہ منقطع ہوا۔باراتیوں کا تعلق کلی قادرآباد نوشکی سے ہے۔پی ڈی ایم اے نے پاک فوج کو مراسلہ لکھا ہے کہ باراتیوں کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر درکار ہیں۔

مزیدخبریں