اسلام آباد :آئی آر آئی سروے کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کی عوامی مقبولیت 63فیصد عمران خان کی 39فیصد، جبکہ بلاول بھٹو زردا ی کی پسندیدگی کاگراف 32 فیصد رہاسروے میں ناپسندیدہ شخصیت میں بانی ایم کیوایم پہلا نمبر لے گئے۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو 80 فیصد ناپسندیدگی کاووٹ ملا۔
جبکہ طاہر القادری کو 79فیصد عوام نے ناپسندیدہ سیاستدان قرار دیا۔سروے کے مطابق وفاقی حکومت کی کارکردگی کو 64فیصد عوام نے سراہاجبکہ صوبوں میں پہلے نمبر پر پنجاب کارہا۔جس میں فیصد79لوگوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔دوسرے نمبر پر خیبر پختون خواہ کی کارکردگی کو سراہا گیاہے ۔
سروے میں سندھ کے 54فیصد لوگوں کاماننا ہے کہ صوبائی حکومت اچھا کام کررہی ہے۔اور بلوچستان حکومت کی کارکردگی کو 48 فیصد لوگوں نے سراہا۔سروے کے مطابق 59 فیصد لوگوں کو پاناما پیپرز کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، 26 فیصد لوگ پاناما لیکس کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں جبکہ38 فیصد کسی حد تک پاناما معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں