جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں،بھارت کے جواب کا انتظار ہے، طارق فاطمی

09:33 AM, 4 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں اس کیلئے بھارت کے جواب کا انتظار ہے ۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور اس کیلئے قربانیاں دی ہیں جن کی پوری دنیا معترف ہے اب ٹرمپ انتظامیہ یا کسی دوسرے ملک کا ہم پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا جواز نہیں امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ہمارے خلاف ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی طرف آگے بڑھ رہا ہے ہم نے دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں جسے امریکہ نے بھی تسلیم کیا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جتنی کامیابیاں ہم نے حاصل کی ہیں کسی دوسرے ملک نے اتنی کامیابیاں حاصل نہیں کیں اب کوئی وجہ باقی نہیں رہ جاتی کہ ٹرمپ انتظامیہ یا کوئی اور دوسرا ملک ہم پر ویزہ پابندیاں عائد کرے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت مسلسل کاروائیاں ہورہی ہے ۔ ہم بار بار کہہ چکے ہیں اور اب بھی ہمارا بیانیہ بڑا واضح اور مثبت ہے کہ کسی تنظیم یا شخص کو پاکستانی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دیں گے ۔

مزیدخبریں