ملکہ پکھراج کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

09:17 AM, 4 Feb, 2017

لاہور: برصغیر کی معروف کلاسیکل گلوکارہ ملکہ پکھراج کو دنیا سے رخصت ہوئے تیرہ برس بیت گئے ان کی 13ویں برسی آج ہفتہ کو منائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ وہ معروف گلوکارہ طاہرہ سیّد کی والدہ تھیں۔ ملکہ پکھراج جموں کشمیر میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان منتقل ہو گئیں۔

لاہور کو اپنا مسکن بنایا۔ ملکہ پکھراج کو ٹھمری، غزل، بھجن اور ڈوگری لوک گیتوں پر عبور حاصل تھا۔ انہیں حفیظ جالندھری کا مشہور کلام ” ابھی تو میں جوان ہوں “ گا کر بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔ ملکہ پکھراج کی بیٹی طاہرہ سیّد بھی ملک کی معروف کلاسیکل گلوکارہ ہیں۔ برصغیر کی یہ عظیم گلوکارہ 4 فروری 2004ء کو بانوے برس کی عمر میں جہان فانی سے رخصت ہو گئی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں