مسقط :مسقط میں کھیلے گئے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستان نے شاندار آغاز کیا، اور کپتان حنان شاہد نے تیسرے منٹ میں گول کر کے پاکستان کو 1-0 کی برتری دلائی، لیکن بھارت نے فوراً جوابی حملہ کیا اور ہنڈل کے گول سے مقابلہ 1-1 کر دیا۔
دوسرے کوارٹر میں بھارت نے 18ویں اور 19ویں منٹ میں دلراج سنگھ اور ہنڈل کے گول سے اسکور 3-1 کر دیا۔
پاکستان نے پھر 30ویں اور 39ویں منٹ میں دو گول کر کے مقابلہ 3-3 کر دیا۔
لیکن چوتھے کوارٹر میں بھارت نے 2 گول کئے اور میچ 5-3 سے جیت لیا۔