کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں بھارتی مال بردار بحری جہاز "ال پیرن پیرمال" کے عملے کو بچالیا۔ ترجمان کے مطابق، ایجنسی نے ریسکیو آپریشن کا آغاز ممبئی میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر سے موصول ہونے والی ای میل پر کیا، جس میں ڈوبنے والے جہاز کے عملے کی تلاش کے لیے مدد کی درخواست کی گئی تھی۔
اس ریسکیو آپریشن میں پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز، بوٹس اور ایئرکرافٹ نے حصہ لیا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشن سمندر میں حفاظت اور عالمی سمندری قوانین کی پاسداری کے عزم کا مظاہرہ کرتا ہے