بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مدارس رجسٹریشن بل پر تشویش کا اظہار

بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مدارس رجسٹریشن بل پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ اس دوران مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب بل دونوں ایوانوں سے منظور ہوچکا ہے تو اس پر صدر کے دستخط کیوں نہیں ہوئے؟ بلاول بھٹو نے اس معاملے پر حکومت سے بات کرنے کا وعدہ کیا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، حاجی غلام علی، مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود، پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں