لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے 4 دسمبر کو انٹیلیجنس کی بنیاد پر لکی مروت میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کامیاب کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے مزید خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور سکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں