اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر مقرر کر دیا ہے۔
یہ تعیناتی اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کی گئی، جب کہ سینیٹر شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن کی ممبرشپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
سینیٹر شبلی فراز نے ہی بیرسٹر علی ظفر کا نام جوڈیشل کمیشن کے ممبر کے طور پر تجویز کیا تھا۔ بیرسٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے۔