ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پی سی بی کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا انعام

ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پی سی بی کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا انعام

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایک کروڑ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ محسن نقوی نے ٹیم سے ملاقات کے دوران ان کی ورلڈ کپ جیتنے پر شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ یہ فتح پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے اس بات پر زور دیا کہ پی سی بی کا مقصد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو اس کی شاندار کارکردگی کے لیے مزید سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے انڈر 19 اور پاکستان شاہین کی ٹیمیں اہمیت رکھتی ہیں، ویسے ہی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی ہماری ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ جیتا۔

مصنف کے بارے میں