اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس عامر فاروق نے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران اسلام آباد کی صورتحال پر حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کی سخت سرزنش کی۔ انہوں نے کہا کہ "آپ کو امن و امان بحال کرنا تھا، لیکن آپ نے پورا اسلام آباد بند کر دیا۔ اگر پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط ہی کیا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تاجروں کے کاروبار کو بند کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، اور شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔
عدالت نے اس بات پر بھی توجہ دلائی کہ "اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان تصادم ہو رہا تھا تو اس میں عوام کا کیا قصور تھا؟" انہوں نے وزارتِ داخلہ کو معاملے کی تفصیل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔