لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سکالرشپ سکیم کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ تعلیم کی فراہمی ان کی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے لیے 70 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دی جائے گی، جن میں 18 ہزار طلبا اور 12 ہزار طالبات شامل ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جنوری سے لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کی جائے گی، اور اس سکیم کے تحت تمام طلبہ کو تعلیمی وسائل فراہم کیے جائیں گے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت وسائل نہ رکھنے والے طلبہ کے خوابوں کو حقیقت بنائے گی اور انہیں تعلیم کے مواقع فراہم کرے گی۔