سٹیٹ گیسٹ کی آمد پر احتجاج کرنا بدنیتی کا عکاس ہے: اسحاق ڈار

سٹیٹ گیسٹ کی آمد پر احتجاج کرنا بدنیتی کا عکاس ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سٹیٹ گیسٹ کی آمد پر احتجاج کی کال دینے کو سیاسی جماعت کی بدنیتی قرار دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو غیر ملکی وفد کے پاکستان دورے کے دوران ایک سیاسی جماعت نے غیر متوقع طور پر احتجاج کا اعلان کیا۔ اس دوران اسلحے سمیت صوبائی وسائل کا ناجائز استعمال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے ماضی میں بھی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر احتجاج کیا، لیکن کمیشن نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا تھا، مگر پی ٹی آئی نے اس پر معافی نہیں مانگی۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں احتجاج کرنا قانوناً ممنوع ہے اور اس کے لیے مخصوص مقامات متعین کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں