کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2640 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی، جس کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اس کے علاوہ، فی 10 گرام سونے کی قیمت 235940 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3400 روپے پر برقرار رہی۔