شیخوپورہ:شیخوپورہ میں ایک سفاک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے اپنے کزن یاسین کو قتل کرنے کے بعد اس کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق، یاسین کو فیصل آباد سے شیخوپورہ بلا کر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔
بعد ازاں، ملزمان نے مقتول کے انگوٹھے کا استعمال کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے نکالے اور مزید رقم نکالنے کے لیے انگوٹھا اپنے پاس رکھا تھا۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے مطابق، پولیس نے مختصر وقت میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔