عظمی بخاری کی کار کو لاہور میں حادثہ، صوبائی وزیر  محفوظ رہیں

عظمی بخاری کی کار کو لاہور میں حادثہ، صوبائی وزیر  محفوظ رہیں

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی کار لاہور کے کینال روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ یہ واقعہ جیل روڈ انڈر پاس کے نیچے پیش آیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، عظمی بخاری اس حادثے میں محفوظ رہیں اور پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی سکالرشپ کی تقریب کے لیے جا رہی تھیں۔ حادثے کے بعد انہوں نے متبادل گاڑی میں سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مصنف کے بارے میں