نئی دہلی:بھارت میں 59 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے جو کہ ڈیجیٹل فراڈ کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔ بھارتی لوک سبھا میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر نے 1700 سے زائد سکائپ آئی ڈیز اور 59 ہزار واٹس ایپ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا تھا۔
اس کے علاوہ، حکومت نے 15 نومبر 2024 تک 6 لاکھ سِم کارڈز اور 1 لاکھ آئی ایم ای آئی نمبر بھی بلاک کیے ہیں۔ بھارتی وزیر نے بتایا کہ 2021 میں شروع کیا گیا سٹیزن فنانشل سائبر فراڈ رپورٹنگ اینڈ مینجمنٹ سسٹم مالی فراڈ کو فوری طور پر رپورٹ کرتا ہے۔