ونڈہاک :نمیبیا میں پہلی بار خاتون کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔ نندی نداتواہ نے 57 فیصد ووٹ لے کر اس اہم عہدے پر کامیابی حاصل کی۔ ان کی عمر 72 سال ہے، اور وہ فروری میں صدر ہیگ گینگوب کے انتقال کے بعد نائب صدر مقرر ہوئی تھیں۔
نندی نداتواہ نے اپنے انتخابی خطاب میں کہا کہ عوام نے امن اور استحکام کے لیے ووٹ دیا ہے۔ تاہم، اپوزیشن جماعتوں نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے انتخابی عمل میں ہونے والی مشکلات، جیسے تکنیکی مسائل اور بیلٹ پیپرز کی کمی، کی نشاندہی کی ہے اور ان نتائج کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔