اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

02:43 PM, 4 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 212 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد سمیت بٹگرام، لوئر دیر، سوات، مالاکنڈ اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے ،  تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزیدخبریں