چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ عراق

01:22 PM, 4 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراق کے سرکاری دورے کے دوران وزیرِ اعظم محمد شیعہ السودانی، وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دفاعی تعاون، سلامتی، اور علاقائی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراق میں اعلیٰ فوجی اور سول قیادت سے بھی ملاقات کی، جس دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو بڑھانے اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ عراقی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

ملاقاتوں کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیدخبریں