شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

11:26 AM, 4 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ شبلی فراز کی جگہ سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کریں گے۔ پی ٹی آئی نے دو روز قبل قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور سینیٹ سے علی ظفر کا نام جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے دونوں اپوزیشن لیڈرز  عمر ایوب اور شبلی فراز نے عدالتوں میں جاری کیسز کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔ سینیٹ میں جوڈیشل کمیشن کے لیے رکن کی نامزدگی کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں