پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ: انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار کی حد عبور کر گیا

11:24 AM, 4 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں 100 انڈیکس نے ایک نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن انڈیکس میں 644 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 221 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 577 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 7 پیسے کم ہو کر 277 روپے 80 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ کمی ڈالر کی قدر میں مزید کمی کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔

مزیدخبریں