وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور، چوہدری سالک حسین کے مطابق، اب حج درخواستیں 10 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دی گئی ہیں، اور اسپانسرشپ اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستیں بھی کامیاب قرار دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوٹہ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں، تو ان کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی، جبکہ اسپانسرشپ اسکیم کی درخواستوں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دے دیا جائے گا۔
 

مصنف کے بارے میں