اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکلنے کا مطالبہ

11:16 AM, 4 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک اہم قرارداد منظور کر لی۔ یہ قرارداد 8 کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے منظور کی گئی، جبکہ امریکا اور اسرائیل نے اس کی مخالفت کی، اور 7 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے حق کو تسلیم کیا گیا، اور اسرائیل کے مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی پر قبضے کو ناجائز قرار دیا گیا۔ جنرل اسمبلی نے بین الاقوامی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جس کا مقصد دونوں ریاستوں کے درمیان امن و سکون کے ساتھ بقائے باہمی کو فروغ دینا ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ جون 2025 میں نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس بلائی جائے گی، جس کا مقصد مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو یقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں