پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا

11:12 AM, 4 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے نئے سال 2025 کی آمد پر کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔ پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کی ٹکٹس پر 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں پر یہ خصوصی رعایت فراہم کی جا رہی ہے۔ ٹکٹوں کی بکنگ 10 دسمبر 2024 تک کی جا سکتی ہے، جبکہ رعائتی ٹکٹ پر سفر 11 جنوری سے 20 مارچ 2025 کے درمیان کیا جا سکے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے یہ رعایت کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سال کا تحفہ قرار دیا ہے، تاکہ وہ کم قیمت پر اپنے وطن واپس آ سکیں۔

مزیدخبریں