اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنگی کارروائیاں جاری

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنگی کارروائیاں جاری

بیروت: اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گزشتہ ہفتے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود دونوں طرف کی فوجیں ایک دوسرے پر حملے کر رہی ہیں۔ اسرائیل کی فوج نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 11 لبنانی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حزب اللہ نے اس جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کیا، جس کے بعد اسرائیل نے لبنان میں مزید بمباری کی۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی معاہدہ 27 نومبر سے نافذ العمل ہے، لیکن اس کے باوجود دونوں فریقین ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں اور حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ پر بمباری بھی جاری ہے، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اس تشویشناک صورتحال پر عالمی برادری نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی عرب میں ملاقات کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں